
بیجنگ:2025 کی پہلی سہ ماہی میں،چین کی خدمات کی کل برآمدات اور در آمدات کا حجم 1,974.18 بلین یوآن رہا ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہے۔ اس میں بر آمدات کا حجم 12.2 فیصد اضافے کے ساتھ 835.15 بلین یوآن تھا، جبکہ در آمدات 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1139.03 بلین یوآن رہیں ۔نالج انٹینسو سروسز پر مبنی خدمات کی تجارت میں مسلسل اور سیاحتی خدمات کی بر آمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
درین اثنا چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا کل حجم 91 ٹریلین یوآن تھا جو کہ سال بہ سال 5.7 فیصد زیادہ ہے۔ اس میں صنعتی مصنوعات کے کل لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو کل سماجی لاجسٹکس حجم کے 80 فیصد سے زیادہ ہے۔