
بیجنگ: سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے الماتی میں کرغستان کے وزیر خارجہ ایبیک کلو بائیوف سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور کرغزستان قابل اعتماد دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر ژاپاروف کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور دونوں فریق اچھے ہمسایوں، دوستی اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہم نسیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وانگ ای نے کہا کہ چین کرغزستان کے اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، کسی بھی بہانے یا کسی بھی طاقت کی طرف سے کرغزستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ کرغزستان اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر چین کے جائز موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھا جا سکے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا کیا جا سکے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دی جا سکے اور دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے ۔
ملاقات کے دوران فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کے اہم منصوبوں کا جائزہ لیا اور چین – کرغزستان – ازبکستان ریلوے کی تعمیر کو منظم انداز میں فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
کرغستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کرغزستان کا سب سے بڑا اقتصادی اور تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور ان کا ملک اپنے ہاں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے اور ایک اچھا کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے تیار ہے