بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ایرانی بندرگاہ پر دھماکے کے بعد آگ بجھانے کا کام جاری، 80 فیصد آگ بجھا دی گئی، ایرانی حکام

ایران کے آفتوں سے نمٹنے والے ادارے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بندر عباس کےشہیدرجائی پورٹ میں آگ بجھانے کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں آگ مکمل طور پر بجھا دی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایران کے صدر کے حکم کے مطابق تمام سرکاری اور ریسکیو ادارے ضروری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگ کو مکمل طور پر بجھانے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ حادثے کے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ اسی دن، ایران کے صوبہ ہرمزگان کے چیف جسٹس نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 لاشوں کو طبی جانچ کیلئے پہلے ہی میڈیکل ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 4 افراد کی لاشیں میڈیکل ٹیم کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker