بین الاقوامیتازہ ترین

پیوٹن وٹکوف ملاقات اور روس-یوکرین تنازعے کی نئی صورتحال

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں یوکرین کے معاملے پر امریکی صدر کے خصوصی ایلچین اسٹیو وٹکوف کے ساتھ ملاقات کی ۔
یہ رواں سال پیوٹن اور وٹکوف کے مابین چوتھی ملاقات تھی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کے امکان سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر کے ترجمان پیسکوف نے 26 اپریل کو کہا کہ پیوٹن نے 25 تاریخ کو اسٹیو وٹکوف کے ساتھ ملاقات میں اعادہ کیا کہ روس کسی پیشگی شرائط کے بغیر یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے مقامی وقت کے مطابق 26 اپریل کو ویٹیکن میں ایک مختصر ملاقات کی۔ یوکرین کے صدر کے ترجمان نکفوروف کے مطابق یہ ملاقات تقریباً 15 منٹ تک جاری رہی۔ زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر زور دیا کہ مکمل اور بلا شرط جنگ بندی کے ساتھ ساتھ مستحکم اور پائیدار امن کا قیام اور جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنا وہ مقصد ہے جسے وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان پیسکوف نے 26 اپریل کو بتایا کہ روس نے کورسک اوبلاست کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے جبکہ یوکرینی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اسی دن بعد میں رپورٹ دی کہ کورسک خطے میں لڑائی تا حال جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker