
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ اور شان ڈونگ یونیورسٹی کے مابین تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر چھو فو میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور شان ڈونگ یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری رین یوچھون نے اس تقریب میں شرکت کی۔
معاہدے کے مطابق چائنا میڈیا گروپ اور شان ڈونگ یونیورسٹی سائنسی اور تکنیکی تحقیق اور ترقی کے لئے ایک خصوصی مشترکہ منصوبہ قائم کریں گے، مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر گرافکس اینڈ امیجنگ ، میٹا ڈیٹا مینجمنٹ وغیرہ کے شعبوں میں کلیدی تکنیکی مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، اور الٹرا ڈیفنیشن، موبائل اور انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجیز پر تحقیق میں معاونت کریں گے۔ سوشل سائنسز کے ثقافتی شعبے، اعلی سطح کے تھنک ٹینکس کے قیام اور پیشہ ورانہ افراد کی تربیت میں تعاون کیا جائے گا اور صنعت، تعلیم اور سائنس کے انضمام پر مبنی ایک تخلیقی نظام کی تعمیر کی جائے گی۔