
بیجنگ:حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں 25 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو بدنام کیا گیا ہے اور بے جا الزامات لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہے ،اس کی مذمت کرتا ہے اور اس پر اپناشدید احتجاج ریکارڈ کرواتا ہے ۔
گو جیاکھون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے بھرپور طریقے سے فوجی طاقت کو وسعت دی ہے ، بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کو ہوا دی ہے اور عالمی اور علاقائی تزویراتی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ بین الاقوامی نظام، قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے معاہدوں کو پامال کرکے بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام کا سب سے بڑا تخریب کار ہے۔