
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور ملائیشیا کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ
چین اور ملائیشیا کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک ایک جیسے خیالات اور مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران دونوں حکومتوں نے عام سرکاری پاسپورٹ اور عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ اہلکاروں کے تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر لے جایا جائے گا۔