بین الاقوامی

امریکہ میں متعدد کاروباری اداروں کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ پر محصولات کی غلط پالیسیوں پر مقدمہ دائر

واشنگٹن: امریکہ میں متعدد چھوٹے کاروباری اداروں نے مشترکہ طور پر 14 تاریخ کو امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت میں حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ۔ انھوں نے موقف پیش کیا کہ امریکی حکومت کو کانگریس کی منظوری کے بغیر جامع ٹیرف اقدامات کا اعلان کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، اور یہ کہ حکومت کو "انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ” کے مطابق ٹیرف اقدامات پر عمل درآمد سے روکا جائے۔

یہ مقدمہ امریکہ کے پانچ چھوٹے کاروباری اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکہ میں ایک غیر منافع بخش، غیر جانبدار تنظیم سینٹر فار لبرل جسٹس کی جانب سے دائر کیا گیا ۔ اس سینٹر نے کہا کہ امریکی تجارتی خسارہ کئی دہائیوں سے موجود ہے اور یہ نہ تو ہنگامی صورتحال ہے اور نہ ہی کوئی غیر معمولی خطرہ ہے۔ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ امریکی صدر کو بڑے پیمانے پر ٹیرف اقدامات عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، اور یہاں تک کہ ان کے پاس محصولات عائد کرنے کا مینڈیٹ بھی نہیں ہے۔مقدمہ دائر کرنےوالی کمپنیوں کو اضافی ٹیرف سے "شدید نقصان” پہنچا ہے ۔

حال ہی میں، امریکی حکومت نے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف” عائد کرنے کے لئے محصولات کا بے دریغ غلط استعمال کیا ہے، جس سے امریکہ اور بین الاقوامی برادری میں شدید عدم اطمینان پیدا ہوا ہے، اور ساتھ ہی مالیاتی مارکیٹوں میں بھی افراتفری کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker