بین الاقوامی

امریکہ من مانے طریقے سے کام نہیں کر سکتا ،  چینی وزیر خارجہ


بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے بیجنگ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں موجودہ بدامنی کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کچھ بڑے ممالک طاقت کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور سب سے پہلے اپنے   ملک کو اولین   ترجیح   دیتے ہوئے یکطرفہ غنڈہ گردی میں مصروف ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں، امریکہ ہر جگہ محصولات کی ایک بڑی چھڑی چلا رہا ہے، کھلے عام اپنے مفادات کو تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور طے شدہ قوانین کو واضح طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔بین الاقوامی برادری اسے اس طرح بلا روک ٹوک چلنے نہیں دے سکتی، امریکہ من مانے طریقے سے کام نہیں کر سکتا اور تاریخ کا پہیہ الٹا نہیں گھوم سکتا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین ایک بڑے ملک اور بین الاقوامی برادری  کے ایک ذمہ دار رکن  کی حیثیت سے ایسی  بڑی طاقتوں کو روکنے کے لئے کھڑا ہے ،  ایسا کرنے کا مقصد  نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات  ، بلکہ بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا بھی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker