بین الاقوامی

امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کو مزید بڑھانے پر اصرار کیا تو چین آخر تک اس کا مقابلہ کرےگا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا کی جانب سے چین پر عائد کردہ 104 فیصد ٹیرف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام کے جائز ترقیاتی حقوق کو مسترد نہیں کیا جا سکتا اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ثابت قدمی کے ساتھ مضبوط اقدامات جاری رکھیں گے۔

اسی روز چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے بنیادی موقف پر کہا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بنیاد باہمی فائدے اورمشترکہ کامیابیوں پر مبنی ہے۔ اگر چینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا گیا تو چینی حکومت کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی ۔ اگر امریکہ معاشی اور تجارتی پابندیوں کو مزید بڑھانے پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرےگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ ملکر باہمی احترام، امن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر یکطرفہ محصولات کے اقدامات کو فوری طور پر ختم کرےگا اور مساوی بنیادوں پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرےگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker