بین الاقوامی

نیٹو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس سنگین اندرونی اختلافات کے ساتھ اختتام پذیر

برسلز: نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس برسلز میں اختتام پذیر ہوا، تاہم اجلاس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان شدید اختلافات موجود ہیں۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک نے 2024 میں واشنگٹن میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کا عمل "ناقابل تبدیل” ہے ، لیکن نیٹو نے کبھی بھی یوکرین سے وعدہ نہیں کیا کہ اس کی نیٹو رکنیت روس یوکرین تنازع کے حل کا حصہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اجلاس میں ایک بار پھر رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھائیں لیکن اس پر یورپی اتحادیوں کو اب بھی تحفظات ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker