
دبئی : دی سٹی فاؤنڈیشن امریکہ ایک غیر نفع بخش تنظیم ہے جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے اسے اس کام میں لکشمی فوڈز کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ دونوں اداروں کو اس شراکت داری پر فخر ہے اور وہ اسے مستقبل میں جاری رکھنے سے متعلق بھی پرعزم ہیں۔
اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے دی سٹی فاؤنڈیشن نے امریکی شہر ٹریبیکا میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 سے زائد صاحب ثروت افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ۔ اس عشائیہ کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی تھی۔
دی سٹی فاؤنڈیشن عرصہ 30 برس سے تعلمی شعبے میں فعال کردار ادا کررہی ہے اور اس عرصے میں 2 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں 3 لاکھ سے زائد طلبا مستفید ہوئے ہیں۔
لکشمی فوڈ سٹی کالج آف نیو یارک (سی سی این وائی) میں اسٹوڈنٹ آئی سی این اے پارٹی کے لئے بھی ایک تقریب کا بندوبست کرچکی ہے جس میں 350 سے زائد پاکستانی، بنگلہ دیشی اور بھارتی طلبہ نے شرکت کرکے اپنے آبائی وطن کے ماحول سے لطف اٹھایا۔
لکشمی فوڈ کی اس کاوش کو آئی سی این اے ریلیف یو ایس اے کے اسماعیل الپار نے سراہا ہے ۔ ان کا کہنا وہ گزشتہ 3 برس سے لکشمی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور یہ تجربہ شاندار رہا ہے۔ ہم اس شراکت دار کو جاری رکھنا اور مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔