بین الاقوامی

امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کا اعلان

بیجنگ:عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز ٹیرف قانون، کسٹم قانون، فارن ٹریڈ قانون اور دیگر قوانین و ضوابط نیز بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے ریاستی کونسل کا کسٹمز ٹیرف کمیشن 10 اپریل ، دن بارہ بجکر ایک منٹ سے امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کرے گا۔ان محصولات کی تفصیل اس طرح ہے۔
نمبر 1۔ امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر موجودہ قابل اطلاق ٹیرف کی شرح کی بنیاد پرمزید 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
نمبر 2۔ موجودہ بانڈڈ اور ٹیکس میں کمی اور استثنیٰ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،لیکن اس بار عائد اضافی ٹیرف کو کم یا معاف نہیں کیا جائے گا۔
نمبر 3۔ 10 اپریل کو دن بارہ بجکر ایک منٹ سے قبل روانگی کے مقام سے بھیجا جانے والا سامان 13 مئی کی رات ٹھیک بارہ بجے تک درآمد کر لیا جائے گا تو اس اعلان میں مقرر کردہ اضافی ٹیرف اس سامان پر عائد نہیں کیے جائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker