بین الاقوامیتازہ ترین

یوکرین تنازع: روسی صدر کے نمائندے نے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کر دیا

ماسکو / واشنگٹن: روسی صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ تاحال روس کو یورپ کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کی تیاری یا مذاکرات کے انعقاد کے بارے میں کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔
ادھر روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے صدر دمتریف نے واشنگٹن میں امریکی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے روس کے موقف کو سنا ہے اور روس کے ساتھ بات چیت میں تعمیری رویے اور احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔

دمتریف نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ مستقبل قریب میں طے کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ روس اور امریکہ براہ راست پروازوں کی بحالی پر بھی بات چیت کر رہے ہیں اور امریکی کمپنیاں یورپی کمپنیوں کے روس چھوڑنے کے بعد اس خلا کو پر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان مثبت اقتصادی رابطے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ دمتریف نے کہا کہ روس نے پابندیوں سے بخوبی نمٹا ہے، لہذا ماسکو نے ان پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ نہیں کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ پر ممکنہ روسی حملے کے بارے میں دعوے مکمل طور پر غلط ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker