بین الاقوامی

چین اور یورپی یونین کا الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف کیس میں قیمتوں کے تعین کے وعدے پر مذاکرات کو جلد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے بتایا کہ چین اور یورپی یونین نے الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف کیس میں قیمتوں کے تعین کے وعدے پر مذاکرات کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد چینی اور یورپی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

3 اپریل کو، جاپانی حکومت نے سیمی کنڈکٹر سے متعلق دس سے زائد اشیاء پر برآمدات پر کنٹرول نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے، ترجمان نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker