بین الاقوامی

چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، چینی صدر

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کی روٹیٹنگ چیئرپرسن ژلیکا سیویانووچ نے دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سالوں کے دوران، دونوں فریقوں نے مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، عملی تعاون کے ثمرات نمایاں ہوئے ہیں، اور مختلف حجم ، مختلف تاریخی و ثقافتی پس منظر اور مختلف سماجی نظاموں کے حامل فریقین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مشترکہ ترقی کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چیئرپرسن کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کوشش کرنے کو تیار ہیں۔ ژلیکا سیویانووچ نے کہا کہ بوسنیا و ہرزیگووینا چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے تاکہ مشترکہ خوشحالی حاصل کی جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker