
بیجنگ:چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین میں بننے والی برانڈی پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات میں توسیع کا ایک اعلان جاری کیا ہے ۔ عوامی جمہوریہ چین کے اینٹی ڈمپنگ ریگولیشنز کی دفعات کے مطابق ، 5 جنوری 2024 کو ، وزارت تجارت نے یورپی یونین میں بننے والی برانڈی پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کرنے کا اعلان جاری کیا تھا۔ 25 دسمبر 2024 کو وزارت تجارت نے اس کیس کی تحقیقات کی مدت 5 اپریل 2025 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔
اس معاملے کی پیچیدگی کے پیش نظر وزارت تجارت نے اس کیس کی تحقیقات کی مدت 5 جولائی 2025 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔