
بیجنگ:پی ایل اے کےایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ یکم سے 2 اپریل تک چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے مشترکہ مشق اور تربیت کے تمام امور کامیابی سے مکمل کیے ہیں اور یونٹ کی مربوط مشترکہ جنگی صلاحیت کی جامع جانچ کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر کمانڈ میں موجود فوجی ہمیشہ ہائی الرٹ رہیں گے ، فوجی تربیت اور جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے اور تائیوان کے علیحدگی پسند وں کی کارروائیوں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جائے گا ۔