بین الاقوامی

امریکہ: 1900 سے زائد سائنسدانوں کا ٹرمپ انتظامیہ کی سائنسی پالیسیوں کے خلاف کھلا خط

واشنگٹن: چائنا میڈیا گروپ کے مطابق امریکہ میں 1900 سے زائد سائنسدانوں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کس طرح سائنسی اداروں کی فنڈنگ میں کٹوتی کی، سائنس دانوں کی فنڈنگ ختم کی، لیبارٹریوں کی فنڈنگ منسوخ کی اور بین الاقوامی سائنسی تعاون میں رکاوٹ ڈالی۔
بتایا گیا ہے کہ اس کھلے خط کا مسودہ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز، انجینئرنگ اور میڈیسن کے ایک گروپ نے تیار کیا ہے اور 19 نوبل انعام یافتہ افراد نے بھی اس خط پر دستخط کیے ہیں۔خط میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات سے امریکہ سائنسی میدان میں دوسرے ممالک کے ساتھ مقابلے میں نقصان اٹھائے گا۔
معروف تعلیمی جریدے نیچر کی جانب سے امریکہ کے سائنسی محققین کے ساتھ کیے گئے ایک سروے کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سائنسی تحقیق کے شعبے میں پالیسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے تقریباً 75 فیصد جواب دہندگان امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker