
گولڈ مین ساکس گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی، جس میں آئندہ 12 ماہ میں امریکہ میں کساد بازاری کے امکانات کو 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں جارحانہ محصولات سے افراط زر اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، امریکی معاشی ترقی میں رکاوٹ آئے گی اور کساد بازاری کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
گولڈ مین ساکس گروپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اطلاق کے بعد امریکی معیشت وسیع پیمانے پر منفی اثرات سے متاثر ہوگی، اور "ٹیرف پالیسی سے پیدا ہونے والے خطرات توقع سے کہیں زیادہ ہیں۔”
گولڈمین ساکس نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ سال کے آخر تک ، امریکی سی پی آئی میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوگا ، جو 8۔2 فیصد کی پچھلی پیش گوئی اور فیڈرل ریزروکے 2 فیصد ہدف سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ اس وقت تک امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔