بین الاقوامی

چین اور بھارت کی مشترکہ ترقی فریقین کے لئے درست انتخاب ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج چین اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ ہے۔ اس مناسبت سے چین کے صدر شی جن پھنگ نے بھارتی صدر دروپدی مُرمو اور وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں قدیم تہذیبیں، بڑے ترقی پذیر ممالک اور "گلوبل ساؤتھ” کے اہم رکن ہیں اور دونوں اپنی جدیدکاری کے ایک اہم دور میں ہیں. چین بھارت تعلقات کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ باہمی کامیابی میں شراکت دار بننا فریقین کے لئے درست انتخاب ہے جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق بھی ہے۔
گو جیا کھون نے کہا کہ چین ، چین بھارت تعلقات کو اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور استوار رکھتا ہے ۔چین باہمی اسٹریٹجک اعتماد کو بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے ، اہم بین الاقوامی امور میں کمیو نیکیشن اور کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے ، چین بھارت سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے اور چین بھارت تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker