
میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق 29 مارچ کی شام ، تقریباً 4 بجے ، چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
اس کے علاوہ 30 مارچ کی دوپہر ، چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو سے چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم بھی میانمار پہنچ چکی ہے۔ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے 29 تاریخ کی دوپہر ، میانمار کو 51 رکنی ریسکیو ٹیم بھیجی، تاکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کے کام میں مدد کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیم 29 تاریخ کی رات میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو کے مطابق، یہ ریسکیو ٹیم خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو، فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ہانگ کانگ ہاسپٹل اتھارٹی کے عملے پر مشتمل ہے ۔
30 مارچ کی صبح، میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ نے میانمار کے دارالحکومت نیپیداؤ میں واقع اوتارا تھیری ہسپتال کے ریسکیو سائٹ پرچین کے صوبہ یون نان سے آنے والی ریسکیو میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 37 اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے میانمار کے وقت کے مطابق 30 تاریخ کی صبح تقریباً 40 گھنٹوں تک پھنسے ایک شخص کو زندہ بچا یا ۔