
برطانیہ، اسپین اور کئی دیگر ممالک نے امریکہ کی جانب سے گاڑیوں پر اضافی محصولات کی مخالفت کی ۔ برطانوی وزیر اعظم کیئِر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی حکومت جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور بالآخر قومی مفادات کو ترجیح دے گی لیکن انہوں
نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تجارتی تناؤ کو کم کرنے کو ترجیح دیں گے۔
اسی روز ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ محصولات عائد کرنے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرے اور یورپی کمیشن کے ساتھ مذاکرات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ محصولات عائد کرتا ہے تو وہ فیصلہ کن جواب دیں گے۔
اسی روز امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور دیگر امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد جرمن وزیر خزانہ یورک کوکس نے متنبہ کیا تھا کہ محصولات سے جرمن آٹومیکرز اور پوری جرمن معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔ جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بھی اسی روز کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد محصولات کے خطرے کے جواب میں یورپی یونین کے ممکنہ جوابی اقدامات کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔