بین الاقوامی

فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج


بیجنگ:جنوبی فوجی کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہےکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی فوجی کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں معمول کے مطابق گشت کیا۔

ہفتہ کے روز ان کا کہنا تھا کہ فلپائن بار بار بیرونی ممالک کو شامل کرتے ہوئے نام نہاد "مشترکہ گشت” کا اہتمام کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی دعووں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کو شامل کرنا یقینی طور پر بیکار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فوجی کمانڈ کی افواج مسلسل ہائی الرٹ ہیں ۔اس ہائی الرٹ کو برقرار رکھا جائے گا اور ملکی اقتدار اعلی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن و استحکام کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker