
ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے بھیرہ، سرگودھا میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بھیرہ میں جدید سائنس لیب کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اکبر خان نے کیا۔ اس لیب کی تیاری پر 1 کروڑ روپے کی لاگت آئی اور تقریبا 2 ہزار سے زائد طالبات اس سے مستفید ہوں گی۔
جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ طلباء و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن حکومتی اشتراک سے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔
افتتاحی تقریب میں سی. ای. او ایجوکیشن سرگودھا کلثوم منشاء ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں.