
پشاور:
سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا۔
دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہنگو میں پیش آیا، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر سعید ہلاک جب کہ اس کے ساتھ فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشت گرد سعید پولیس اہل کار قدرت اللہ کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔