بین الاقوامی

چین کا شام میں سیاسی منتقلی کے فروغ اور امن و استحکام کی بحالی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے بارے میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین شام کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ شام اپنی سیاسی منتقلی کو مستحکم انداز میں آگے بڑھائے گا اور جلد از جلد امن و استحکام بحال کرے گا۔
فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ چین نے شام کی عبوری انتظامیہ کی جانب سے سیاسی منتقلی کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کا نوٹس لیا ہے ، اور امید کرتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے اصولوں کی رہنمائی میں شام کے تمام حلقوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت اور مشاورت کریں گے تاکہ حقیقی معنوں میں جامعیت کی تکمیل کی جائے۔ چینی مندوب نے کہا کہ غیر ملکی دہشت گرد جنگجو شام کے ساحلی علاقوں میں شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور قتل میں ملوث تھے اور ہمیں شام میں دہشت گرد قوتوں پر ہائی الرٹ رہنا ہوگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی خودمختاری، آزادی،وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری نے گولان کی پہاڑیوں کو شام کا علاقہ تسلیم کیا ہے اس لئے افواج کے انخلاء سے متعلق 1974 کے معاہدے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کو جلد از جلد شام کی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker