پاکستان

یوم پاکستان کے موقع پر بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سفارت خانے کے حکام اور ان کے اہل خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے اس موقع پر پرچم کشائی کی۔سفارت خانے کے حکام نے صدر، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو قومی دن کی مبارکباد دی۔انھوں نے پاک چین تجارتی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے اور پاکستانی کمیونٹی بالخصوص چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے سفارتخانے کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور منصوبہ بندی پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker