بین الاقوامی

"چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا دوحہ میں انعقاد

بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔تقریب میں قطر کے لئے چین کے سفیر چاؤ شیاؤ لین سمیت سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں سے کوئی ایک ملک اکیلے نہیں نمٹ سکتا ۔ "بندش ” کے بجائے ، ” کھلاپن اور اشتراک” بہتر ہے۔ ” ڈی کپلنگ ” کے بجائے ” تعاون اور جیت جیت ” بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔ "چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔
اخبار دی اسٹینڈرڈ، اخبار دی اورینٹل، گلف ٹائمز اور اخبار دی عرب سمیت قطر کے متعدد مین اسٹریم میڈیا نے تقریب کی کوریج کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker