بین الاقوامیتازہ ترین

سابق امریکی صدر جے ایف کینیڈی کے قتل کی تمام دستاویزات کا اجراء

نیویارک:امریکہ کے نیشنل آرکائیوز نے سابق صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 80 ہزار صفحات پر مشتمل کسی کمی کے بغیر دستاویزات جاری کیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ امریکی حکومت ‘دستاویزات کا خلاصہ فراہم نہیں کرے گی’ اور قارئین ‘ اپنا فیصلے خود کریں گے۔۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان دستاویزات میں سے ایک دستاویز کا عنوان ‘سیکرٹ’ ہے، جس میں1964 میں وارن کمیشن کے ایک محقق کے انٹرویو کے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ 22 نومبر 1963 کو امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینیڈی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں قتل کر دیا گیا تھا۔ کئی سالوں سے یہ معاملہ دھند اور قیاس آرائیوں کا شکار رہا ہے۔ سنہ 1992 میں امریکی کانگریس نے ایک بل منظور کیا جس کے تحت جے ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات 25 سال کے اندر یعنی 26 اکتوبر 2017 تک عوام کو فراہم کی جائیں گی۔ رواں سال 23 جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے، جس کے مطابق متعلقہ محکموں کو جے ایف کینیڈی، سابق امریکی سینیٹر رابرٹ کینیڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا کہا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker