
بیجنگ:19 مارچ کو، ایشیا کا پہلا پیشہ ورانہ کارگو ہب ایئرپورٹ – حو بی ایژو ہواحو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیرون ممالک کے لیے کھولنے کی منظوری کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، جس کے دوران 38 بین الاقوامی کارگو راستے کھولے گئے ہیں۔
ایک سال کے دوران، اس ایئرپورٹ نے بین الاقوامی کارگو راستوں کو یورپ، امریکہ، ایشیا، افریقہ اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کے 42 ہوائی اڈوں تک پھیلا دیا ہے، جو 28 ممالک اور خطوں تک پہنچتا ہے، جس نے پانچ براعظموں کو محیط بین الاقوامی ہوائی نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ اب تک، ہوا حو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے داخل ہونے اور باہر جانے والے کارگو پروازوں کی تعداد 8795 ہو چکی ہے، اور درآمدی اور برآمدی کارگو اور ڈاک کی مقدار338400 ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.1 گنا اور 4.3 گنا زیادہ ہے۔