بین الاقوامی

فلسطینی وزارت خارجہ کااسرائیل پر جنگ بندی معاہدے سے انحراف کا الزام

غزہ:فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر نئے حملوں کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے "فرار” کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ فلسطینی حکومت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ غزہ کے عوام کے خلاف "نسل کشی کی جنگ” کو جلد از جلد روکا جا سکے۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے اعلیٰ رہنما سہیل ہندی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے توڑنے کی مکمل ذمہ داری عائد کی اور کہا کہ حماس اب بھی متعلقہ ثالث فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے طبی محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 356 افرادشہید ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker