
حال ہی میں متعدد غیر ملکی اداروں نے رپورٹس جاری کی ہیں اور چینی اثاثوں کے بارے میں امید کا اظہار کیا ہے۔
گولڈ مین ساکس گروپ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین کی سٹاک مارکیٹ نے رواں سال تاریخ کا بہترین آغاز کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں حالیہ کامیابیوں اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے لئے پالیسی سپورٹ کے پیش نظر، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں نے چینی اسٹاک میں اپنی ہولڈنگز بڑھانے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے.
سٹی کے تجزیہ کاروں نے حالیہ رپورٹ میں چین کی سٹاک مارکیٹ کی درجہ بندی کو "نیوٹرل” سے "اوورویٹ” میں اپ گریڈ کیا ہے۔ ایچ ایس بی سی نے بھی چینی اسٹاکس پر اپنی سرمایہ کاری کی درجہ بندی کو "نیوٹرل” سے "اوورویٹ” میں اپ گریڈ کیا۔
بہت سے غیر ملکی اداروں نے چینی اثاثوں، خاص طور پر سائنس و ٹیکنالوجی اسٹاک کی قدر کا از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ جے پی مورگن کا ماننا ہے کہ چینی سائنس و ٹیکنالوجی کے حصص کا دوبارہ تخمینہ جاری رہے گا ، اگلے 10 سے 15 سالوں میں اوسطاً سالانہ منافع7.8 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ مورگن اسٹینلے چائنا ایکویٹی اسٹریٹجسٹ نے کہا کہ اب عالمی سرمایہ کاروں کو مشورہ دینے کا بہترین وقت ہے کہ وہ چینی ایکویٹیز میں اپنے اثاثوں کی تقسیم میں اضافہ کریں۔ فوڈا انٹرنیشنل، بلیک راک فنڈ اور دیگر اداروں نے کہا کہ چین سے مزید دلچسپ اختراعی تصورات تیار کرنے کی توقع ہے۔