
بیجنگ:چین کے قومی ادارہ شماریات کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک نئی تعمیرشدہ رہائش گاہوں کی فروخت بنیادی طور پر مستحکم رہی ہے،
سیکنڈ ہینڈ ہاؤسنگ ٹرانزیکشنز زیادہ فعال رہیں ، پہلے درجے کے بڑے شہروں میں مکانات کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں جبکہ مارکیٹ کی توقعات بھی مجموعی طور پر مستحکم ہیں اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے استحکام کا رجحان برقرارہے۔ چین کے40 اہم شہروں کی نگرانی کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں ، نئے تعمیر شدہ تجارتی مکانات کی فروخت کے رقبے اور فروخت کی مالیت میں بالترتیب سال بہ سال 1.3 فیصد اور 7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔