پاکستانٹاپ سٹوری

قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی

اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ اجلاس 18 مارچ بروز منگل صبح 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ رمضان کے مہینے کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

اجلاس اِن کیمرہ ہوگا، جس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، کابینہ کے متعلقہ اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق، یہ اجلاس ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے، اور اس کا مقصد موجودہ سیکیورٹی حالات پر بریفنگ فراہم کرنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker