
فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے کہا کہ یورپ کو نہ صرف فوجی خطرات سے نمٹنا چاہیے بلکہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ تجارتی جنگ کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ فی الحال امریکہ اور یورپ محصولات کے حل تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ تجارتی جنگیں ایک آخری راستہ ہیں۔ یورپ اور امریکہ کے پاس اب بھی اس صورت حال کے حل کے لیے مذاکرات کا موقع موجود ہے۔
12 مارچ سے ، تازہ ترین امریکی محصولات پالیسی کے مطابق یورپی یونین کے ممالک سمیت متعدد تجارتی شراکت داروں کے لئے موجودہ استثنیات کو ختم کردیا گیا، اور ایلومینیم پر محصولات کو 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا۔ یورپی یونین نے وہسکی سمیت 26 ارب یورو مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 13 تاریخ کو امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر یورپی یونین نے امریکی وہسکی مصنوعات پر محصولات کو منسوخ نہیں کیا تو امریکہ جلد ہی یورپی یونین کے ممالک کی شراب کی مصنوعات پر 200 فیصد محصولات عائد کرے گا۔