بین الاقوامی

روس یوکرین تنازع کے بعد یورپ اور امریکہ بتدریج روس کے ساتھ "معمول کے تعلقات” بحال کریں گے، نیٹو سیکریٹری جنرل


نیٹو کے سیکریٹری جنرل روٹے نے واشنگٹن میں کہا کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے بعد یورپ اور امریکہ بتدریج روس کے ساتھ "معمول کے تعلقات” بحال کریں گے۔ روٹے نے اسی روز میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے بعد یورپ اور امریکہ کا روس کے ساتھ بتدریج معمول کے تعلقات بحال کرنا ‘معمول کی بات ہے۔ وہ مذاکرات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں محتاط طور پر پرُامید ہیں ، اور نیٹو کو اب بھی ماسکو پر سخت دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ روس امن مذاکرات میں سنجیدگی سے شامل ہے۔ روٹے نے اشارہ دیا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹی فراہم کرنے کے ‘بہت سے طریقے ہوتے ہیں لیکن نیٹو کے نام پر مداخلت کرنا مشکل ہوگا۔

ادھر یورپی یونین کی کونسل نے 14 مارچ ہی کو اعلان کیا کہ اس نے روس کے خلاف پابندیوں میں مزید چھ ماہ یعنی 15 ستمبر 2025 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین روس پر مزید زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہے جس میں مزید پابندیاں بھی شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker