بین الاقوامی

ڈی پی پی حکام کی امریکی انحصار پر علیحدگی کی جستجو ناکام رہے گی،چینی وزارت دفاع

بیجنگ: نامزد امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تائیوان کی حیثیت کا معاملہ امریکہ کے لیے زیادہ اہم نہیں ہے لیکن تائیوان میں امریکہ کے اہم سیکیورٹی مفادات ہیں اور تائیوان کو اپنے فوجی اخراجات کو اپنی جی ڈی پی کے تقریبا 10 فیصد تک بڑھانا چاہیے۔ تائیوان کے محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں استحکام اور آبنائے تائیوان کے موجودہ حالات کو برقرار رکھنا امریکہ کے بنیادی مفادات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ امریکہ تائیوان کو نہیں چھوڑے گا۔


ان دونوں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ امریکہ "چین پر قابو پانے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے” کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور ڈی پی پی حکام نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اضافے کی کوشش کی، جس سے تائیوان کے ہم وطنوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود نیز آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی کے حکام علیحدگی کے لئے امریکہ پر انحصار کرنے کے سہانے خواب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور "مہرہ ” بننے کے لئے تیار ہیں ، لیکن انہیں استعما ل کرنے کے بعد اکیلا چھوڑ دیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker