بین الاقوامی

امریکی شہریوں کا ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر عدم اطمینان

واشنگٹن:امریکی شہریوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ روئٹرز اور سی این این کے مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کو جاری کردہ دو مختلف عوامی سروے کے نتائج کے مطابق، مہنگائی کا مسئلہ فی الحال امریکی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ نصف سے زائد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو ناپسند کرتے ہیں۔
روئٹرز اور آئی پی ساس کے مشترکہ سروے میں بتایا گیا کہ دس میں سے چھ امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کو مہنگائی پر قابو پانا اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے، جو "وفاقی حکومت کو ہموار کرنے” یا "تارکین وطن کے مسائل” جیسے معاملات سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ 70 فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ ان کی زندگی کے اخراجات بڑھائے گا، جبکہ 57 فیصد نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو "غیر مستحکم” قرار دیا۔
اسی طرح، سی این این کے 12 تاریخ کو جاری کردہ سروے کے مطابق، ایک بڑی تعداد میں امریکی شہری ٹرمپ انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں کے منفی اثرات پر یقین رکھتے ہیں۔ 56 فیصد افراد نے ٹرمپ کی معاشی حکمت عملیوں کو ناکام بتاتے ہوئے انہیں مسترد کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker