بین الاقوامی

ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر اپنا دعویٰ دہرا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر گرین لینڈ پر اپنا دعویٰ دہرایا اور کہا کہ وہاں مزید امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق، گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، "میرے خیال میں یہ ہو کر رہے گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پہلے ہی گرین لینڈ میں فوجی موجودگی رکھتا ہے، "ہو سکتا ہے آپ کو وہاں زیادہ سے زیادہ امریکی فوجی نظر آئیں”۔

ٹرمپ نے مارک روٹے پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں "اہم کردار” ادا کر سکتے ہیں، جبکہ نیٹو سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ اس سے متعلق کوئی بھی بات چیت ان کے اختیارات سے باہر ہے اور وہ نیٹو کو اس معاملے میں نہیں گھسیٹنا چاہتے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker