بین الاقوامی

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت ہی تمام امور کو عمدگی سے انجام دینے کی بنیادی ضمانت ہے ، چاؤ لہ جی

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے چائنا ژی گونگ پارٹی، فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز اور فارن فرینڈشپ سرکلز کے ارکان کے مشترکہ وفد کی مباحثے میں شرکت کی۔
ارکان کی تقاریر سننے کے بعد، انہوں نے کہا کہ 2024 میں، متعدد مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، شی جن پھنگ کی مرکزی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے میکرو کنٹرول میں اختراع اور معیشت کی نمایاں بحالی کو فروغ دیا، سماجی توقعات کو مؤثر طریقے سے بڑھایا، اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور کاموں کو کامیابی سے مکمل کیا۔ عملی اقدامات نے بھرپور انداز سے ثابت کیا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت ہی تمام امور کو عمدگی سے انجام دینے کی بنیادی ضمانت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker