بین الاقوامی

ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت چین کے قومی حالات کے لیے موزوں ترین عوامی جمہوریت ہے:چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا گیا کہ بہت سے بین الاقوامی افراد کا کہنا ہے کہ ” دو اجلاس ” چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک ونڈو ہیں، "چینی طرز کا جمہوری عمل” مغربی ممالک سے مختلف سیاسی راستہ اور دنیا کے لیے قیمتی تجربہ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر گلوبل ساوتھ ممالک کے لیے۔اس پر چین کا کیا موقف ہے ؟
جواب میں ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کے دو اجلاس ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک مکمل اور واضح عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں نیشنل پیپلز کانگریس کے تقریباً 3,000 نمائندے اور سی پی پی سی سی کے 2,000 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی اور عوام کی آواز کو اعلیٰ ترین سطح پر شامل کیا گیا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ورک رپورٹ کے مسودے کے لیے، تقریباً 4,000 آراء طلب کی گئیں اور نیٹیزنز سے 20 لاکھ سے زیادہ تجاویز اکٹھی کی گئیں، تاکہ عوام کی رائے اور دانش کو اکٹھا کیا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دو اجلاس کے اختتام کے بعد، سرکاری محکمے مختلف امور کو مکمل طور پر نافذ کریں گے اور عوامی رائے کی عکاسی اور سننے سے لے کر مشاورت اور عمل درآمد تک مکمل کلوز لوپ حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر اور تمام ممالک کے افراد کا حق ہے۔ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت سب سے زیادہ وسیع، حقیقی اور موثر جمہوریت ہے جو چین کے قومی حالات کے مطابق ہے اور اس نے انسانی سیاسی تہذیب کی افزودگی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker