
یورپی کمیشن نے اعلان کیا کہ یورپی یونین امریکہ کی جانب سے تمام درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد اضافی محصولات کے جواب میں اگلے ماہ سے 26 ارب یورو مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرے گی۔
11 مارچ کو معروف برطانوی اسکالر اور کیمبرج یونیورسٹی کے سابق سینئر محقق مارٹن جیکس نے سی ایم جی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر یور پ میں ایک نئی رائے سامنے آ رہی ہے ۔ مارٹن جیکس نے کہا کہ اب یورپی یونین کو امریکہ کی جانب سے محصولات کے خطرے کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکی خارجہ پالیسی اور نیٹو کے مستقبل جیسے معاملات پر یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان اختلافات بھی نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی اس صورتحال میں ترجیح ہے کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھے جائیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا ۔