بین الاقوامی

چین دنیا کو ایک محرک قوت فراہم کرنا جاری رکھے گا، وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے کھلے پن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہ بیرونی ماحول کیسے بھی تبدیل ہو، چین نے ہمیشہ کھلے پن کی غیر متزلزل پالیسی پر عمل کیا ہے، ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کی ہے اور آزاد اور یکطرفہ کھلے پن کو منظم انداز سے وسعت دی ہے۔منگل کے روز.ماؤ ننگ نے کہا کہ چین غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے، خدمات میں تجارت، سبز تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے اور اعلی معیار کے ساتھ سی آئی آئی ای، کینٹن میلے، خدمات میں تجارتی میلے، ڈیجیٹل تجارتی میلہ اور کنزیومر ایکسپو جیسی بڑی نمائشوں کا اہتمام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا، انٹرنیٹ اور ثقافت کے شعبے میں کھلےپن کو منظم طریقے سے فروغ دے گا، اور ٹیلی کمیونیکشن ، طبی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں پائلٹ منصوبوں کو وسعت دے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا، چین-یورپ مال بردار ٹرین کے مستحکم اور ہموار آپریشن کو یقینی بنائے گا، مغربی خطے میں نئی زمینی-سمندری راہداری کی تعمیر کو تیز کرے گا، اور پیداوار سپلائی چین میں بین الاقوامی تعاون کی ترتیب کو بہتر بنائے گا.

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کثیر الجہتی، دوطرفہ اور علاقائی اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرے گا، ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا، دوسرے ممالک کے ساتھ مفادات کی ہم آہنگی کو وسعت دے گا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے دنیا کو محرک قوت فراہم کرنا جاری رکھے گا اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے نئی کلیدی تحریک فراہم کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker