بین الاقوامی

یوکرینی وزیر خارجہ کی امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ سے مشاورت

کییف: یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے اپنے سرکاری سوشل پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ جدہ ، سعودی عرب میں یوکرین اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے موقع پر انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے فون پر بات چیت کی ہے اور فریقین نے یوکرین میں امن اور طویل مدتی سلامتی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
یوکرین کے سینئر حکام پر مشتمل ایک وفد سعودی عرب میں امریکی وفد سے مشاورت کرے گا۔

روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا یوکرین روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے روس کے حوالے سے نرم رویہ اپنانے کو تیار ہے یا نہیں۔ برطانوی فنانشل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ یوکرین ، مذاکرات کے دوران جزوی جنگ بندی کی تجویز پیش کرے گا، اور یوکرین کو امید ہے کہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت امریکہ کو یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور اسلحے کی فراہمی منجمد کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کر سکتی ہے۔
علاوہ ازیں ، اے ایف پی نے نامعلوم یوکرینی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب میں امریکہ یوکرین مذاکرات کے دوران یوکرین کی جانب سے پہلے روس کے ساتھ فضائی اور سمندری جنگ بندی کی تجویز پیش کی جائے گی کیونکہ اس طرح کے منصوبے پر عمل درآمد آسان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker