
واشنگٹن :یو ایس کامرس سکریٹری ہاورڈ لوٹنک نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایما پر 12 مارچ سےاسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہوگا۔
لوٹنک نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا کی ڈیری اور لکڑی کی مصنوعات پر امریکی محصولات اپریل سے نافذ العمل ہوں گے۔
کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی نے 9 تاریخ کو اعلان کیا کہ مارک کارنی کو بھاری برتری کے ساتھ پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ کارنی موجودہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے۔ اسی روز اپنے فتح کے خطاب میں، کارنی نے کہا کہ ٹرمپ کینیڈا کی معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کینیڈا پر غیر معقول محصولات عائد کیے ہیں، اور کینیڈا اسے کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کینیڈا کی حکومت امریکہ کی جانب سے کینیڈا کا احترام کرنے اور آزاد اور منصفانہ تجارت کے لئے قابل اعتماد عزائم ظاہر کرنے میں کینیڈا کا ساتھ دینے تک ، جوابی محصولات عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔