
بیجنگ: مارچ کے مہینے میں چین، ایران اور روس کی بحری افواج مشترکہ مشق ‘سیکیورٹی بانڈ 2025’ کا انعقاد کریں گی۔ ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب ہونے والی اس مشق میں بنیادی طور پر بحری اہداف کو نشانہ بنانے، اسپاٹ چیک ،گرفتاریوں ، نقصانات پر قابو پانے اور مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں کی جائیں گی، جس کا مقصد شریک ممالک کی افواج کے مابین فوجی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ چین اس مشق میں حصہ لینے کے لیے ایسکارٹ ڈسٹرائر باؤتو اور ایک جامع سپلائی جہاز گاؤیوہو بھیجے گا۔