
یورپی یونین کا خصوصی سربراہی اجلاس برسلز میں منعقد ہوا ، جس میں یورپی دفاع اور یوکرین کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسی دن یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندہ کلاس نے نامہ نگاروں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ کو یوکرین کے امن مذاکرات میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "یہ یورپ میں امن اور سلامتی کا معاملہ ہے” اور یورپ کو کسی بھی روس یوکرین امن معاہدے کے لئے مذاکرات کی میز پر ہونا چاہئے۔