بین الاقوامی

چین اور امریکہ وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی وسیع گنجائش رکھتے ہیں، چینی میڈیا

بیجنگ :”آج دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کو ایک طویل عرصے تک اسی سیارے پر رہنا ہے ، لہذا انہیں پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہئے۔” سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےقومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کا تعین ان الفاظ میں کیا ۔

چین امریکہ امریکہ تعلقات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دونوں ممالک میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 4003 نوجوان جواب دہندگان پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق، باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر جیت جیت ،جواب دہندگان کا عمومی اتفاق رائے ہے۔سروے میں شامل دونوں ممالک کے نوجوان جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ باہمی مفاد اور جیت جیت معاشی اور تجارتی مسائل کا بنیادی حل ہے ، 87.3 فیصد چینی نوجوانوں اور 78.5 فیصد امریکیوں نوجوانوں نے اس نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے، 66.4 فیصد چینی نوجوانوں نے "تعاون اور مسابقت ساتھ رہنے ” کا انتخاب کیا،جبکہ 17.7 فیصد نے کہا کہ یہ "مسابقت” ہے. 43.1 فیصد امریکی نوجوانوں نے "تعاون اور مسابقت” کا انتخاب کیا ، اور 22.7فیصد نے "مسابقت” کا انتخاب کیا۔

سروے میں شریک نوجوانوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں ساختی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا جائے ، بات چیت پر عمل پیرا رہا جائے اور انہیں مناسب طریقے سے حل کیا جائے ۔ درحقیقت، چین اور امریکہ وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور باہمی کامیابی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے شراکت دار بن سکتے ہیں۔ سروے میں 98.2 فیصد چینی نوجوانوں اور 92.6 فیصد امریکی نوجوانوں نے اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker