بین الاقوامیتازہ ترین

ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات معطل کرنے کی ترمیم پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات سے متعلق ترامیم پر دستخط کیے، جس کے مطابق "امریکہ- میکسیکو- کینیڈا معاہدہ” (یو ایس ایم سی اے معاہدہ) پر پورا اترنے والی مصنوعات کو 2 اپریل تک محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا جائےگا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات تبدیل نہیں کریں گے۔5 مارچ کو اعلان کردہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی آٹو مصنوعات پر محصولات سے 25 فیصد استثنیٰ کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ استثنیٰ کی مدت عارضی ہے اور مدت ختم ہونے کے بعد آٹو ٹیرف سے کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

اسی دن ، کینیڈا کے وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک نے کہا کہ چونکہ امریکہ نے کینیڈا کی برآمدات پر محصولات کو معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے جو یو ایس ایم سی اے معاہدے پر پورااترتے ہیں،لہذا کینیڈا بھی 2 اپریل تک 125 بلین کینیڈین ڈالر (87.5 بلین امریکی ڈالر) مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا دوسرا مرحلہ عائد نہیں کرے گا ، اور کینیڈا تمام محصولات کو ہٹانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker